لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے سموگ کے خاتمے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی، شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کریں، اس مقصد کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے آفیشل واٹس ایپ نمبر 03268888088 متعارف کروا دیا، سموگ خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے والے شہریوں کو تعریفی اسناد جاری کیں جائیں گی،سٹی ٹریفک پولیس ایسی گاڑیوں کیخلاف فوری کارروائی کریگی، منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شہر لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس دن بدن بڑھتا جارہا ہے، سموگ پر قابو نہ پایا گیا تو خطرناک بیماریوں کا باعث بنے گا۔
، تمام شہریوں کو سموگ کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس نے نوپارکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے تشہیر کرنا شروع کردی، اب رانگ پارکنگ پر دو سو کی بجائے 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، سوموار سے نوپارکنگ زون میں پارک گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہوگی، تین روز تک شہریوں کو الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور آگاہی دی جائے، سی ٹی او لاہور نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیدیا، اب شہری جرمانے سے بچنے کیلئے قوانین کی پاسداری کریں،شاہراہوں پر رانگ پارکنگ ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی دو ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سے بھی دیگر ٹریفک جرمانوں میں اضافے کیلئے سفارشات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو بجھوائی گئیں تھیں، زیروٹالرنس اپنانے سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔