لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کرکٹر نین عابدی نے کہاہے کہ جس طرح پاکستان ویمن ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف کھیلا اگر اس ہی طرح ٹورنامنٹ کھیلتے رہے تو ایشیا کپ جیت سکتے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں بہت اچھا کمبی نیشن بناہوا ہے جس میں جونیئرز بھی ہیں اور تجربہ کار پلیئرز بھی، ایک مسئلہ جو آرہا تھا وہ پلان پر عملدرآمد کا تھا لیکن بھارت کیخلاف میچ میں اس مسئلے پر بھی قابو رہا، پاکستان ٹیم نے اپنے پلانز پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا۔ تھائی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد جس طرح پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی وہ بہت بڑی جیت ہے، پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، ضرورت ہے کہ اس ٹیم کو ہر کوئی سپورٹ کرے، یہ ٹیم بہت آگے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ویمنز ٹیم دلیرانہ کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ جیت سکتی ہے: نین عابدی
Oct 09, 2022