قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریگی: احسان مزاری 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کا ایجنڈا ایک ہی ہے، فٹبال فیڈریشن کے جلد الیکشن کروانے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی سے بات کی ہے ،امید ہے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کو باسکٹ فیڈریشن کا پی ایس بی کیساتھ الحاق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خواتین بھی کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرے ، حکومت باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر )عارف حسن نے ملاقات کی اور کھیلوں کی بہتری سے متعلق تجاویز دی ہیں، پی او اے اور حکومت کا کھیلوں سے متعلق ایجنڈا ایک ہی ہے اور وہ کھیلوں کا فروغ ہے ، سیف گیمز کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لینگے۔انگلینڈ کیخلاف کرکٹ سیریز ہارنے پر دکھ ہوا، امید ہے قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...