اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی لیڈرشپ نے ممکنہ گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے گزشتہ روز سماعت کی کوشش کی لیکن سماعت نا ہو سکی پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو ہراساں کرنے سے روکا جائے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے درخواست میں وزیر داخلہ ، سیکریٹری داخلہ سماعت اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا ہے درخواست پر گزشتہ روز ہی سماعت کی استدعا کی گئی لیکن سماعت نا ہو سکی۔