اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر آعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کی عالمی سطح پر حمایت پر پی ٹی آئی تڑپ رہی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیانیہ امداد نہیں انصاف چاہیے کو عالمی حمایت مل رہی ہے ، خیرات اور صدقات کی رقم پر تو عمران خان کا خاندان پلتا رہا ہے ،خدشہ ہے عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 14 ارب روپے چوری کردیئے ہیں، عمران خان ٹیلی تھون والا چندہ ابھی تک سیلاب متاثرین تک نہیں پہنچایا ۔تیمور جھگڑا کی حیثیت صرف کنوئیں کے مینڈک جیسی ہے ۔