فون پر سابق شوہر سے تلخی، مصری ماں  نے دو بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا

 قاہرہ(این این آئی)مصر میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آگیا جب ٹیلی فونک گفتگو میں سابق شوہر سے تلخی کے بعد خاتون نے دو بچوں کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ واقعہ قاھرہ کے جنوب کے علاقے حلوان میں پیش آیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے خاتون کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پبلک پراسیکیوشن کو موصول ہوئی کہ حلوان کے علاقے اطلس میں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو اپنے گھر کی بالکونی سے پھینک دیا ہے۔ استغاثہ کی ٹیم فوری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ٹیم نے حالات کا جائزہ لیا، پڑوسیوں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے۔سیکیورٹی فورسز کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے خاتون دماغی عارضہ میں مبتلا ہے۔ اس کا اپنے سابق شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا۔ کسی بات پر تلخی ہوئی تو اس نے اپنے بچوں 12 سالہ یاسمین اور 8 سالہ محمد کو گھر کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ دونوں زخمی بچوں، دو پڑوسیوں اور ایک سماجی رہنما کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔استغاثہ نے انکشاف کیا کہ واقعہ کے روز خاتون نے ٹیلی فون پر سابق شوہر کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس کے اخراجات نہ اٹھائے تو وہ دونوں بچوں کو نقصان پہنچائے گی۔پراسیکیوشن نے دونوں بچوں کو ان کی نانی اور والد کے حوالے کر دیا ۔ دونوں بچوں کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن