ٹوکیو (اے پی پی)جاپانی کابینہ نے یوکرین کے چار علاقوں کے یکطرفہ الحاق کے روسی اقدام کے بعد روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق نائب چیف کابینہ سیکرٹری کیہارا سِیئجی نے ٹوکیو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقدامات جنہیں روس استصواب رائے اور شمولیت کا نام دیتا ہے، یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کے مترادف ہیں۔