کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی۔کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شام کے اوقات میں ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں 3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی
Oct 09, 2022