کراچی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33629 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں۔ اپنے جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ دادو میں 1042 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح , قمبر شہدادکوٹ میں 4742, نوشہرو فیروز میں 1250, خیرپور میرس 500,بدین 2650, شہید بینظیر آباد 2500, سانگھڑ 1250, حیدرآباد 3000, مٹیاری 2570 ، سجاول 1500, ٹھٹہ 500, جیکب آباد 2625, لاڑکانہ 2000, شکارپور 1000, سکھر 4500, میرپور خاص 1000, اور عمر کوٹ میں 1000 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے۔ مجموعی طور پر 1420184 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مزید 10810 خیمے ,14600مچھر دانیاں اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ اب تک متاثرین کو 506579 خیمے ،523195 پلاسٹک ترپال, 3023872 مچھر دانیاں ، 798053 لٹر منرل واٹر ، 100773 پکے کھانے کی دیگیں اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کا اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6156 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔اس وقت ریلیف کیمپوں میں 346328 متاثرین موجود ہیں۔ کراچی ڈویژن کی ریلیف کیمپوں میں 15449 متاثرین موجود ہیں۔اسی طرح حیدرآباد میں 73368 ،سکھر میں 48373، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 53875, میرپور خاص ڈویژن میں 19903 ، جبکہ سب زیادہ متاثرین لاڑکانہ ڈویژن میں قائم ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے ، جن کی تعداد 135360 ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ ضلع نوشہرو فیروز میں 12 مقامات سے بھاری پمپنگ مشینری کے ذریعے نکاسی آب کا عمل جاری ہے ۔ جہاں سے 51 ہزار ایکڑ اراضی پر کھڑے برسات کے پانی کی نکاسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ضلع انتظامیہ کو 15 لفٹ مشینیں فراہم کی ہیں ، محکمہ آبپاشی کی 14 پمپنگ مشینیں ، اسکارپ اور پبلک ہیلتھ کی 24 پمپنگ اسٹیشنز کام کر رہی ہیں، جبکہ ضلع انتظامیہ نے 10 ٹریکٹر مانٹڈ پمپنگ مشینری کرایہ پر حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میرس، خیرپور ناتھن شاہ ، قمبر شہدادکوٹ ، سیوھن ، جھڈو ، بدین اور دیگر علاقوں سے پانی کی نکاسی پر فوکس کر رہے ہیں۔