شمع رسا لت کے پروانے آج محافل درودو سلام سجائینگے


لاڑکانہ/ حیدر آباد/ سکھر/ میرپور خاص/ماتلی  (بیورو رپورٹ/نامہ نگاران) سندھ بلوچستان میں بھی حضور ؐ کی ولادت کا جشن، عقیدت سے منایا جارہا ہے، آج 12 ربیع الاول کو شمع رسالت کے پروانے  محافل دورود سلام سجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سندھ کے مشہور درگاہ مشوری شریف میں دو روزہ محفل جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس شروع ہوچکی ہے جس میں دور دراز سے ہزاروں زائرین اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم درگاہ مشوری شریف پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کیے، کانفرنس میں منظور احمد سندھ کی مشہور درگاہوں پیر آف قمبر سید غلام حسین شاہ بخاری غفاری، پیر سید فیروز حسین شاہ قاسمی کراچی، پیر غلام رسول قاسمی سرگودھا پنجاب، سید ذوالفقار علی شاہ، قادری، شفیق الرحمان باقرانی سمیت مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی، کانفرنس کے پہلے روز درگاہ مشوری شریف کے شفیع محمد مشوری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ہر سال جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہایت جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائیں اس دن کو منانے سے ہمارے گھروں، علاقوں، شہروں اور ملکوں میں ہر جگہ اللہ کا خاص فضل و کرم نازل ہوتا ہے اور اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ہم پر صدقہ و خیرات ہوتی ہے اور برکتیں ہونے لگتی ہیں، کانفرنس میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات نے نعتیں سنائیں اور یہ سلسلہ صبح دیر گئے تک جاری رہا، دوسری جانب آج 12 ربیع الاول بروز اتوار جماعت اہلسنت قاسمیہ پاکستان کی جانب سے ایک بڑی اور شاندار ریلی بھی نکالی جائے گی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا راستہ عید گاہ قاسمیہ مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کے ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کے تحت 12 ربیع النور کا مرکزی جلوس 12 ربیع الاول کودن 2 بجے اللہ والا چوک ہیر آباد سے نکالا جائے گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گاڑی کھاتہ میں اختتام پذیر ہوگا جلوس کی قیادت ممتاز عالم دیں اور ضلعی امیر ٹی ایل پی حیدرآباد صوفی رضا محمد عباسی کریں گے جبکہ صوبائی راہنما سلیمان سروری ایڈوکیٹ اور ممتاز علماء اکرام بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ماتلی سے نامہ نگار کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ماتلی میں عشرہ رحمت العالمینؐ کے سلسلے میں قرات ،نعت خوانی و تقریری مقابلہ  سیرت النبی ؐ   کا انعقاد کیا گیا۔جشن عید میلاد النبیؐ  کے ایام میں سیکریٹری کالجز ایجوکیشنن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ خالد حیدر شاہ کی ھدایات پر دیگر کالجز کی طرح ماتلی بوائز کالج میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں طلباء  نے نعت خوانی اور اردو، سندھی ، زبان میں سیرت النبیؐ  پر تقاریر پیش کئے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر منیر احمد برڑو نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ کہا کہ طلبا سیرت النبیؐ  کی روشنی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیںاور  کالج کے دیگر پروفیسر یوسف قائم خان۔پروفیسر رانا عدنان ااقبال راجپوت۔پروفیسر حسن امید لغاری۔پروفیسر ادشاد سیول۔پروفیسر حسن المعانی نے اپنے خطاب میں سیرتِ نبویؐ  کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے نتائج کا اعلان پروفیسر یوسف قائمخانی صاحب نے کیا اور اول دوم سوئم آنے والے طلباء  میں پرنسپل منیر احمد برڑو نے انعام تقسیم کیے۔سکھر  سے بیورورپورٹ کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سکھر میلاد کونسل اورجمعیت علما ء پاکستان سکھر کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ نعت خوانی و میلاد کانفرنس زیر صدرات جے یو پی صوبائی رہنما و ممتازعالم دین جانشین مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد ابراہیم قادری کے میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر پر منعقد ہوئی ،تقریب میں  مذہبی جماعتوں کے صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی، پیرزادہ عطاء الرحمن،مولانانوراحمد قاسمی،مولانا محمدشہزاد قادری،مولانا عبدالرئوف اجمیری، مفتی محمدنعمان حنفی سمیت معززین شیریوں اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں رحمت العالمینﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشیاں منانا ایمان کی علامت ہے۔علاوہ ازیں سکھر میں عاشقان رسول کی دریائے سندھ میں کشتی ریلی, فضا درود وسلام سے گونج اٹھی, روح پرور مناظر, لبیک یا رسول اللہ کے نعرے, ریلی لب مہران سے روہڑی تک نکالی گئی, شرکاء  کی جانب سے صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری, ملکی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیںجشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں سکھر میں جامعہ۔فیض العلوم،جے یوپی اور دیگر جماعتوں کی جانب سیدریائے سندھ میں کشتیوں پرمحفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اور کشتی ریلی نکالی گئی جو لب مہران سے شروع ہوئی ریلی میں شریک لوگوں اور چھوٹے عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء کشتی ریلی نے  دریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کے مزار پر بھی حاضری دی اورملک کی سلامتی, استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی کشتی ریلی کے موقع پر دریائے سندھ کی فضا درود وسلام سے گونج اٹھی۔ مفتی حامد محمود فیضی نے بھی خطاب کیا

ای پیپر دی نیشن