میرپورخاص(بیورورپورٹ) سندھی زبان کی اہمیت اور نجی اسکولوں کی ذمہ داری کے موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، نجی اسکول سندھی زبان پر عبور رکھنے والے اساتذہ کی خدمات حاصل کریں اور سندھی لازمی پڑھائی جائے نجی اسکول کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے میرپورخاص میں سندھی زبان کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ''سندھی زبان کی اہمیت اور پرائیویٹ اسکولز کی ذمہ داری'' کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ پرائیویٹ اسکول سندھ رفیعا جاوید ملاح، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول میرپورخاص انور قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سولنگی، نجی اسکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسکول میرپورخاص انور قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر میرپورخاص احمد سولنگی، پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھی زبان کو سمجھنا اور اسے فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔