ملتان(خصوصی رپورٹر)وائس چانسلر نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کامران احمد نے کہا ہے کہ دور جدید میں طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اوپن ڈے کی تقریب کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ تا کہ طلبہ کو راہنمائی دی جا سکے کے ایف ایس سی کے بعد وہ کونسی تعلیم کو جاری رکھ کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ اوپن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کے مستتقبل کو بہترین بنانے میں اپنا کردار ادا کروں کیونکہ یہی بچے کل کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے کام کریں گے اس موقع پر تقریب کے آرگنائزر ڈاکٹر عمار احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں واحد یہ یونیورسٹی ہے جہاں اوپن ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے جو بچوں اور ان کے والدین کے لئے معاون ثابت ہو گی اس موقع پر بچوں نے مختلف سٹالز بھی لگائے جہاں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کئے گئے ماڈلز نمائش کے لئے رکھے اور تقریب کے شرکا نے انہیں بے حد پسند کیا۔