ملتان(خصوصی رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر مدثر سرانی کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں آخری اضافہ تین سال پہلے ہوا تھا پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اضافی تنخواہ تک نہیں دے رہی ۔ ڈالر میں اضافے کے ساتھ تنخواہیں 2017 کے تناسب سے کم ہوئی ہیں ملتان کے ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے کیلئے وارڈ ٹو وارڈ کمپین کریں گے اور وائی ڈی اے پنجاب کی کال کا انتظار کریں گے ۔
تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرزکا احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ
Oct 09, 2022