ملتان (خصوصی رپورٹر )صوبائی وزیربرائے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سے کرپٹ مافیا کا خاتمہ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی ہمہ وقت دستیابی اور تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں سابق وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں اور مراکز صحت کو بھرپورطور پر فعال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ سے دانستہ محروم رکھے جانے والے جنوبی پنجاب خطہ پر خصوصی طور پر فوکس کیے ہوئے ہے۔ تمام سرکاریہسپتالوںمیں سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور میں مدر اینڈچائلڈ ہسپتال منصوبہ کو پی ڈی ایم کی مسلط کردہ حکومت کے آنے کے بعد ختم کردیا گیا تھا جسے میں نے خصوصی احکامات کے تحت پھر شروع کرادیا ہے۔
کرپٹ مافیا کا خاتمہ، طبی عملہ، ادویات کی دستیابی ترجیحات : صوبائی وزیر صحت
Oct 09, 2022