مسائل حل کریں،کرپشن اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایم ڈی اے

Oct 09, 2022

ملتان( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین ایم ڈی اے ،ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر  نے اپنے عہدے چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری پارٹی خدمات کو دیکھتے ہوئے مجھے چیئرمین ایم ڈی اے کی ذمہ داری سونپی عوام کو میرٹ پر انصاف مہیا کیا جا رہا ہے مظلوم کو انصاف اور ظالم کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔ایم پی اے ملک سلیم اختر لابرچیئرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ ایم ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ سائلین کے مسائل کو میرٹ پر حل کریں کرپشن،رشوت اورغفلت برتنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک،ایم پی اے میاں عبداللہ،ایم پی اے ملک واصف راں، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری،ملک نسیم لابر،شیخ محمد رفیع،محمد رضوان،چوہدری شبیر،فرخ الزمان خان،چوہدری فیاض مڑل،رضوان خان،ملک افضل لابر،ملک فرخ لابر،طارق خان،عامر قریشی،ملک وقاص بھپلا،ڈاکٹر ناصر،ملک شریف آرائیں،ملک اکرم پھلروان،رانا سجادحمید،ملک پپو راں،ظفراللہ بھٹی،محمد علی خان،میاں عمیر مڑل،رخصار قریشی ودیگر نے مبارکباد دی۔

مزیدخبریں