گیمبیا کے بعد افغانستان میں بھی بھارتی ادویہ موت بانٹنے لگیں

Oct 09, 2022


لاہور(نوائے وقت نیوز) گیمبیا کے بعد افغانستان میں بھی مضر صحت بھارتی ادویات سامنے آ گئیں کابل میں میڈیکل ٹیم نے چھاپہ مار کر مضرِ صحت بھارتی ادویات قبضے میں لے لیں جبکہ افغانستان نے عالمی اداروں سے بھارتی ادویات پر پابندی کی اپیل کر دی۔افغان حکام نے موت کا کاروبار کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، افغانستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کابل کے ا?ریانہ میڈیکل کمپلیکس پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں ناقص اور زائد المعیاد ادویات قبضے میں لے لیں، ناقص ادویات میں سیرپ کی ہزاروں بوتلیں اور گولیوں کے ڈبے شامل ہیں۔اے ایف ڈی اے کی ٹیم نے تمام ادویات قبضے میں لے کر تحقیقات کا ا?غاز کردیا جبکہ افغانستان نے عالمی اداروں سے بھارتی ادویات پر پابندی کی اپیل بھی کر دی۔

مزیدخبریں