لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ فریقی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔پاکستان نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 148 رنز کا ہدف چار وکٹوں پرحاصل کیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اور مقررہ 20 اوورز میں8وکٹوںپر 147رنز بنائے ۔حارث رؤف نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیئے۔ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ‘ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے اور ٹم سائوتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ کپتان بابر اعظم کو 'مین آف دی میچ' ایوارڈ دیا گیا۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیںآج آمنے سامنے ہونگی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اتریگی جبکہ بنگلہ دیش کو نورالحسن لیڈ کرینگے۔
بابر اعظم ناقابل شکست ففٹی ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا
Oct 09, 2022