کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 950پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اور انڈیکس 41100پوائنٹس سے بڑھ کر42000ہزار پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 80ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی سے45.63فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں4دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 1031.90پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے مارکیٹ میں 1دن کی مندی سے انڈیکس 75.32پوائنٹس لوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 956.58 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41128.67پوائنٹس سے بڑھ کر42085.25پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 80 ارب 78 کروڑ 29 لاکھ 18 ہزار 497 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67 کھرب 82 ارب 3 کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 452 روپے سے بڑھ کر68کھرب62ارب81کروڑ92لاکھ 30 ہزار 949روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 13ارب روپے مالیت کے 44کروڑ25لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 9ارب روپے مالیت کے 18کروڑ53لاکھ69ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 42390.76پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا جبکہ مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41092.07پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے1764
کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے805کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،832میں کمی اور127کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔