عیدمیلادالنبیؐ پوری امت کیلئے  مبارک دن ہے: ادریس شاہ زنجانی 


لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ پوری امت کیلئے مبارک دن ہے ۔نبی کریمؐ تمام انبیاء کے سردار اور فخر انسانیت ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو رحمت للعالمین بناکر بھیجا ۔نبی اکرمؐ نے جو مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا وہ پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ۔آپؐ نے فتح مکہ پر دشمنوں کو معاف کرکے عظیم روایت قائم کی ۔آپؐ نے سب سے پہلے خواتین اور اقلیتوں کو حقوق دیئے ۔آپؐ کی زندگی تمام عالم کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے ۔آپؐ امن کے  پیامبر ہیں ۔حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی تقاضا سیرت طیبہ اور احکامات نبوی کی پیروی ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزمان کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی بھرپور کوشش کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن