خطاطی قدیم، عظیم فن، ہمیں ورثے میں ملا: ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء `


لاہور (کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ خطاطی ایک قدیم اور عظیم فن ہے،جو ہمیں ورثے میں ملا،جس پر ہمیں فخر ہے،ہم اسے نئی نسل تک پہچانے کے ذمہ دار ہیں اور یہ ذمہ داری ہم پوری ایمانیداری سے ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطاطی کی چار روزہ ورکشاپ کے اختتام کے حوالے سے اپنے تاثرات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمراء نے اپنے مقرر کردہ اہداف حاصل کئے،بڑی تعداد میں بچوں نے خطاطی سیکھی،نئی نسل کے خطاطوں نے ورکشاپ میں لگن،جذبہ،ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں قوالی پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ رسالت مآب ؐ کی ذات کا ہر حوالہ ہمارے لئے راہ ہدایت و نجات ہے۔الحمراء شان رحمتہ للعالمین ﷺ تقریبات میں سید المرسلین ؐ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں کو اْجاگر کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن