قانون ناموس رسالت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، اشرف جلالی 

Oct 09, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اسلامیانِ پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ آئو عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ہم عہد کریں کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قانونِ ناموس رسالت  295C پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ملک میں نظامِ مصطفی ؐ  کی حکمرانی اور ناموسِ مصطفی ؐ  کی پاسبانی کے لیے جد وجہد تیز کریں گے۔ 

مزیدخبریں