بھوبھتیاں چوک کولڈ سٹور سے مضرصحت گوشت، مکھن سے بھرا ٹرک پکڑا گیا


لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت اور مکھن سے بھرا ٹرک پکڑا لیا۔ چلر ٹرک سے 1600 کلو بوسیدہ گوشت، 150 کلو ایکسپائر مکھن، 20کلو پنیر برآمد کی گئی بھوبھتیاں چوک پر واقع کولڈ سٹور سے ناقص مال نکال کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن