حکومت مدت پوری کریگی ‘ انتخابات وقت پر ہونگے:رانا اسحاق خاں 

Oct 09, 2022


پتوکی(نمائندہ خصوصی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فنانس اینڈ ریونیو رانا اسحاق خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی میں اتنی جرات نہیں ہے کہ وہ اسلام آباد کی طرف رخ کرے یا جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے اس کو صرف ایک ہی چیز سے غرض ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ جائیں ۔پی ڈی ایم کی حکومت مدت پوری کرے گی اور اگلے عام انتخابات وقت مقررہ پر ہی ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر سینئر صحافی عبدالرزاق چاند‘ سردار شوکت علی‘ میاں فاروق ‘ رانا احسن اسحاق خاں بھی موجود تھے۔
 انہوں نے کہا کہ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات،اندرونی و بیرونی سازشیں اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہماری افواج کے افسر وں اور جوانوں کی قربانیوں نے ہماری آزادی کو دوام بخشا ہے۔ 

مزیدخبریں