بھکھی(نامہ نگار)مسلم لیگ( ن) لائرز ونگ کے صدر معروف قانون دان نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر بات کی کھال اتارنے کی کوشش کر رہی ہے ان کا طر ز عمل جمہوری نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات پر تنقید بے معنی ہے تین مرتبہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے والے زیرک و عوام دوست لیڈر کے ساتھ ملکی امور پر بات کرنا حقیقت پسندی ہے جس کاسبھی جماعتوںکو اعتراف کرنا چاہئے، اپنے ایک بیان میں نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے وہ پاکستانی شہری ہیں انہیں دیگر شہریوں کی طرح تمام حقوق حاصل ہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ایک محب وطن سیاستدان ہیں پاکستانی قوم نواز شریف کی وطن واپسی کی منتظر اور انکے پرتپاک استقبال کیلئے بے تاب ہے جلد عوام کے محبوب قائد ان کے درمیان ہوں گے۔
نواز شریف محب وطن سیاستدان ہیں:نواز ہاشمی
Oct 09, 2022