بھکھی(نمائندہ نوائے وقت ) خدمت کے جذبے سے کی گئی سیاست کسی عبادت سے کم نہیں عوامی حمایت سے کامیابی غریب عوام کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار برائے این اے 116 ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے کی جانے والی سیاست عبادت سے کم نہیں ضمنی الیکشن میں عوام ثابت کردیگی کہ حلقہ کی عوام کس کے ساتھ ہے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے مزید کہا کہ ہم غریبوں کی دعائیں اور اللہ کی رحمت سے عوامی خدمت کے جذبے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم کامیاب ہو کر اپنے علاقہ کو ایک مثالی علاقہ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ کامیاب ہو کر عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے ہر دکھ درد میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
عوامی خدمت کے جذبے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں:ڈاکٹر شذرہ منصب
Oct 09, 2022