کامونکی(نمائندہ خصوصی ) گذشتہ روز زبیدہ بی بی زوجہ رشید قوم راجپوت سکنہ ڈھلانوالی عمر 60 سال ریلوے پھاٹک ڈھلانوالی کراس کرتے لاہور کی طرف سے آنے والی ٹرین کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہوگئی ،ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں اثناء کہ ٹبہ محمد نگر کے شہریال میں معمولی تنازعہ پر ذیشان اور اْسکے والد بوٹا نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کرتے شہریال اْسے بھائی ریاض اور والدہ رسولاں بی بی کو شدید زخمی کردیا،علاوہ ازیں نارنگ منڈی کوٹلی سہیول کے رہائشی حماد ولدعزیر علی جٹ اور سفیان ولد امیر علی جٹ جوکہ آپس میں ماموں زاداور پھوپھو زاد کزن ہیں گذشتہ روز حماد نے اپنی والدہ کی زمین کو کاشت کرنا چاہا تو سفیان ،عرفان ،زبیر وغیرہ سکنہ کوٹلی دلباغ رائینے فائرنگ حماد کے چچا عظیم ولد منظور سکنہ کوٹلی سہیول شدید کو زخمی کردیا اسی طرح ٹبہ محمد نگر کی پینسٹھ سالہ رضیہ بی بی گھر کی بالائی منزل سے نیچے اْتر رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے وہ سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔ جبکہگذشتہ روز تتلے عالی کی پچپن سالہ خالدہ اور اْسکی بائیس سالہ بیٹی حناسڑک عبور کررہی تھیں کہ تیز رفتار رکشہ نے اْنہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔
کامونکی: خاتون ٹرین تلے آکر جاں بحق،جھگڑے،حادثات 6افراد زخمی
Oct 09, 2022