گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری نواز حفیظ کے دفتر میں جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری کاشف حفیظ، مشتاق احمد بادل، حسن نواز ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے آقائے دو جہان ؐکی سیرت پاک پر مفسر روشنی ڈالی تقریب میں محمد نذیر چوہدری، عبدالطیف چوہدری، فریاد سیٹھی، مبین احمد خاں، کاشف ناگی و دیگر نے بھی شرکت کی بعد ازاں کیک کاٹا گیا۔