ریسکیو گوجرانوالہ نے قدرتی آفات سے آگاہی کا دن منایا،سےمےنار،رےلی نکالی

Oct 09, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے 8اکتوبر قدرتی آفات سے آگاہی کا دن منایا،اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاءکی زیر نگرانی سوشل آرگنائزیشن الائنس اور یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے تعاون سے مشرق سائنس کالج میںایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس میںخصوصی طور پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز ڈاکٹر احتشام مظہر،پرنسپل مشرق سائنس کالج ڈاکٹر عبدالماجد حمید المشرقی،ادارة المصطفیٰ علامہ ثاقب رضا مصطفائی،رضیہ بیگم فاﺅنڈیشن، ہلال احمر،،سماجی تنظےموں کے نمائندوں،سول ڈیفنس، ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے اہلکاروںاور طلباءنے بھرپور شرکت کی۔ اس حوالے سے سانحات میں شہید ہونے والے لوگوں کے لیے ایک منٹ کےلئے خاموشی اور دعا کی گئی اورانھیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔،اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر کا پیغام سناےا گیا کہ ضروری ہے کہ اب ایسا نظام وضع کیا جائے کہ بہتر تیاری اور منصوبہ بندی سے آنے والے حادثات سے نمٹا جا سکے بعد ازاں قدرتی آفات کے دن کے موقع پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ واک کے شرکاءنے قدرتی آفات سے آگاہی اورضرورت پر مبنی پلے کارڈاور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر قدرتی آفات سے آگاہی سے متعلق پیغام موجود تھے۔اسکے علاوہ موجوہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کےلئے تمام ادارے سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میںسیلاب متاثرین کی پہلے سے جاری امداد کو جاری رکھیں ۔

مزیدخبریں