شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری میاںرفاقت علی نے کہاکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت حق وسچ کی فتح ہے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بریت کے فیصلہ سے نواز شریف کابیانیہ کو بڑی تقویت ملے گی تودوسری طرف بریت سے نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر بھی طمانچہ ہے اس فیصلہ سے عمران خان کسی کو منہ دیکھانے کے بھی قابل نہیں رہے بہت جلد نواز شریف وطن واپسی کا اعلان کرنیوالے ہیں جس کے بعد پاکستان میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہو گی عمران خان کو دی جانیوالی ڈھیل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اگر اسے مزید نہ روکا گیا تو ملک کسی بڑے حادثہ سے دوچار ہوسکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے جمال گارڈن میںصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ اب اچھے دن آنیوالے ہیں وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف کونااہل قرار دینے کی سزا بھی بددیانتی پر مبنی تھی۔