اننکانہ : سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار‘ واک 

Oct 09, 2022


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 محمد اکرام پنوار، ریسکیو افسروں، ریسکیو سکائوٹس، سول ڈیفنس کے اہلکار ،طلباء اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اکرم پنوار نے کہا کہ آفات سے محفوظ پاکستان کیطرف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حادثات وسانحات کو کنٹرول کرنے اور نقصان میں کمی لانے کے لیے بنیادی ضروری اقدامات اہمیت کے حامل ہیں۔

مزیدخبریں