کوئٹہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر معدنیات و معدنی ترقی و پی ٹی آئی صدر ڈسٹرکٹ کوئٹہ مبین خان اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بلوچستان قاسم خان سوری کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے قبائلی و سماجی رہنما نور خان خلجی نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، صوبائی نائب صدر صادق آغا، داؤد پانیزئی، عبد الباری بڑیچ،منورہ بلوچ، عالم کاکڑ، جمعہ خان خلجی, سردار زین العابدین خلجی، ملک نصیب بیٹنی،میر علی آغا بھی موجود تھے۔