خضدار (نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران عوامی شکایت پر جناح روڈ پرواقع 3 چکن شاپس کے مالکوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد کو سیل کردیا گیا۔ مجسٹریٹ پرائس کنٹرول جہانزیب نور شاہوانی نے ارباب کمپلیکس ،جناح روڈ ،دو تلوار ،عمرفاروق چوک ،چاکر خان روڈ میں کامیاب چھاپے مارکر مہنگے داموں مرغی فروخت کرنے پر 3 مرغی فروش کو گرفتار جبکہ 20 سے زائد چکن شاپس کو سیل کردیاپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عدالت میں سمری ٹرائل کے دوران تین چکن فروش کو سزا سنا کر سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔
نرخ کی زیادہ وصولی،20سے زائد چکن شاپ سیل،3دکاندارگرفتار
Oct 09, 2022