اوستہ محمد( این این آئی)واٹر سپلائی فیز ٹو میں موٹریں خراب ہونے کی وجہ سے پندرہ دن سے پانی کی سپلائی معطل ہے ،پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پی ایچ ای کے صارفین حسین آباد محلہ،یعقوب محلہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایکسیئن اور ایس ڈی او پی ایچ ای اوستہ محمد کی لاپرواہی کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں اور شہریوں کو فیزٹو سے واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کیئے جائیں۔