گلگت بلتستان: چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 8 کمسن بچے اور ماں جاں بحق

Oct 09, 2022 | 13:47

ویب ڈیسک
گلگت بلتستان: چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 8 کمسن بچے اور ماں جاں بحق
گلگت بلتستان: چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 8 کمسن بچے اور ماں جاں بحق

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں گھر کی چھت گرنے سے 8 بچوں اور ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صبح کے وقت چلاس کے مضافاتی علاقے بونرداس میں پیش آیا۔چھت گرنے سے جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور 8 بچے شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر سر پر چوٹیں آئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چلاس میں گھر کی چھت بیم ٹوٹنے کے باعث گری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئیں اور جاں بحق افراد کی میتیں ملبے سے نکالنے کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، تمام تر میتوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ واقعے کے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں سیلاب متاثرین کو پناہ دینے والی مسجد کی چھت گر گئی .جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہوگئے۔

 مسجد کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ خیر پور کے علاقے احمد پور میں 2 ماہ قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے متعدد کی حالت تشویشناک تھی۔

مزیدخبریں