پیرس فیشن ویک میں مہدی حسن کی غزلوں پر ماڈلز کی ریمپ واک

پیرس: فرانس میں جاری پیرس فیشن ویک میں دنیا کی توجہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی جانب دلانے کے لیے ماڈلز نے پاکستان کے لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کی غزلوں پر ریمپ واک کی۔فیشن ویک میں جرمنی کے ایک مشہور فیشن برانڈ نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے اپنے موسمِ بہار کی کلیکشن کو ’غزل‘ کے عنوان سے متعارف کروایا۔فیشن شو میں ماڈلز نے جب ریمپ پر اس موسمِ بہار کی کلیکشن کے کپڑے پہنے واک کی تو بیک گراؤنڈ میں لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کی غزلیں بجائی گئی۔جرمن فیشن برانڈ نے رواں سال پیرس فیشن ویک جیسے نامور پلیٹ فارم کا استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات اور پوری دنیا میں موجود فیشن انڈسٹری پر ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا۔

ای پیپر دی نیشن