ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کے گورنر بننے کو سرپرائز قرار دیتے ہوئے اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر فارروق ستار نےٹویٹ میں اپنے پرانے ساتھی کامران ٹیسوری کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشگوار سرپرائز ہے لیکن خوشی کا سما ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے لکھا کہ میرا دوست سندھ کی اہم پوزیشن گورنرشپ کے لیے نامزد ہوگیا ہے کامران ٹیسوی کو بہت بہت مبارکباد!انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔