اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت کے سینٹورس مال میں خوفناک آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس ہے معروف کاروباری مرکز میں یہ واقعہ ہوا ہے، دعا ہے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو، متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا نوٹس لیا اور اسلام آباد انتظامیہ اور فائربریگیڈ عملے کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت لی جائے، مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکالا جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مال میں آگ لگنے کو وجوہات کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے، آگ لگنے کی مفصل رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائی جائے۔
وزیراعظم نے سینٹورس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا
Oct 09, 2022 | 20:47