بھارتی میڈیا کی آغاز پر ہی پاکستان ٹیم پر الزام تراشی شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی میڈیا میں ورلڈ کپ کے آغاز پر ہی پاکستان ٹیم پر الزام تراشی شروع ہوگئی۔ نیدرلینڈز کےخلاف میچ میں باﺅنڈری روپ کے اپنی جگہ سے ہٹنے کو تنازع بنانے کی کوشش شروع کردی۔ جب ڈچ سائیڈ ہدف کا تعاقب کررہی تھی تو ایک طرف کی بانڈری روپ ایک فٹ سے زائد اپنی جگہ سے پیچھے ہٹی ہوئی تھی۔ دراصل دوران فیلڈنگ کسی پلیئر کے ڈائیو لگانے سے وہ پیچھے ہٹی ہوگی مگر اسے دوبارہ اپنی جگہ پر نہ لایا گیا کیونکہ وہاں پر کوئی بال بوائے یا آفیشل موجود نہیں تھا، نہ ہی فیلڈر کو اسے واپس اپنی جگہ لانے کا خیال آیا تاہم بھارتی میڈیا میں یہ باتیں شروع ہوگئیں کہ کہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر تو اسے پیچھے نہیں کیا۔ کرکٹ قوانین میں واضح ہے کہ اگر بانڈری روپ اپنی جگہ سے ہٹ بھی جائے تب بھی گیند اگر اصل باﺅنڈری نشان کے پار لینڈ کرتی ہے تب بھی وہ چھکا ہی شمار ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن