بھارتی کرکٹ ٹیم ٹا پ3بیٹر پہلی بار کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے اپنی کرکٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی تین وکٹیں صرف 2 رنز کے مجموعی سکور پر گرگئیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ان کے ٹاپ چار میں سے تین بیٹر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین روانہ ہوگئے۔ اوپنرز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ جانا بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں سات بار ہوچکا ہے جن میں سے آخری 2004 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ہوا تھا۔آٹھویں اوور میں جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر مچل مارش نے 12 رنز پر موجود ویرات کوہلی کا آسان کیچ چھوڑ دیا جو کافی مہنگا ثابت ہوا۔اگر وہ یہ کیچ پکڑلیتے تو بھارت کی 20 رنز کے مجموعی سکور پر چار وکٹیں گرجاتیں ۔

ای پیپر دی نیشن