لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ وسطی پنجاب کے صدر میاں عتیق نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ شائقین کو ورلڈ کپ کرکٹ کے میچز کے ویزے جاری نہ کرنے کءشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرکٹ جیسے انٹر نیشنل کھیل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رھا ہے۔اس پر آئی سی سی کی بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف فوری طور پر اس معاملے کو آئی سی سی کیساتھ اٹھائیں اور اگر وہ کچھ نہیں کرتے تو پاکستان کو بھارتی ہٹ دھرمی کیخلاف انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں جانا چاہیے تاکہ پاکستانی فینز اور صحافی باقیماندہ ورلڈ کپ میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔
پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں : میاں عتیق
Oct 09, 2023