لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں سست باﺅلنگ پرمیچ ریفری نے سری لنکن ٹیم کو جرمانہ کر دیا ۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کےخلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سری لنکا مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھا ۔قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔