لاہور(سپورٹس رپورٹر)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا۔میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اگلے چار سال کےلئے فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ ندیم آفتاب سندھو صدر اور کرنل (ر) شا ہجہان میر سیکرٹری جنرل،بریگیڈیئر(ر) وجاہت حسین سینئر نائب صدر اور شاہینہ اشتیاق خازن منتخب ہوئیں۔اجلاس میں چاروں صوبائی ایسوسی ایشنز‘اسلام آباد، گلگت بلتستان اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سبکدوش ہونے والے سیکرٹری محمد ظفر کی اتھلیٹکس کےلئے خدمات کو سراہا گیا۔چیئرمین میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے اجلاس میں آئندہ کے قومی اور بین الاقوامی ایونٹس کلینڈر پر بریفنگ دی اور ان ایونٹس کی تیاریوں کےلئے کوچز کو ہدایات جاری کیں۔