لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارت کے دھرم شالہ کرکٹ سٹیڈیم کی آٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اٹھ گئے۔ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیانی میچ کے دوران کھلاڑی متعدد بار گیند روکنے کی کوشش میں ڈائیو کرتے نظر آئے لیکن گراﺅنڈ میں پاﺅں دھنسنے کی وجہ سے عجیب انداز میں گرپڑے۔ افغان ٹیم مینجمنٹ نے شکوہ کیا کہ گراﺅنڈ اگر ایسا رہا تو کھلاڑیوں کو انجریز بھی ہوسکتی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں یہ وینیو بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار نہیں ہے۔ افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ گراﺅنڈ کی حالت ایسی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ ڈائیو کریں یا نہ کریں، مجیب خوش قسمت تھے کہ وہ انجری سے بچ گئے۔ ورلڈکپ افتتاحی میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے بھی انجری سے بال بال بچے تھے، منتظمین کو چاہیے کہ گراﺅنڈ کو کھلاڑیوں کیلئے محفوظ بنائیں۔