فیروز والہ :لاکھوں کے ڈاکے ‘شہری نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم

فیروزوالہ( نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ رچنا ٹاو¿ن کے قریب ڈاکوملک راشد کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ جاوید نگر اور پھول مارکیٹ کے قریب ڈاکووں نے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو موٹر سائیکل نقدی اور تین موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 ڈاکو میڈیسن کے سٹاکسٹ افتخار احمد سے 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈاکو منڈیالی کے قریب نوجوان سے ایک لاکھ روپے رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو نوید سے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...