لاہور( خصوصی نامہ نگار ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے آئین پاکستان سے”لفظ اقلیت“ نکالنے کی تجویز کو ایک طویل دورانیے والی خطرناک سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ آئین سے قادیانیوں والی قرار داد اقلیت کو بالکل ختم کرنے یا غیر مو¿ثر کرنے کی موہوم کوشش کا حصہ ہے۔ ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے انہیں کوششوں اور سازشوں کا سد باب کرنے کیئے ملک گیر سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔