لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اوربطور چیئرمین پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینیوں اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔ اب بھی انہوں نے سب سے پہلے فلسطین کے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور واضح کیا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینیوں ،کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی: فائزہ ملک
Oct 09, 2023