لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات کی تاریخ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرےگی۔ الیکشن کمشن انتخابات کے مہینے کے بجائے شیڈول دے۔وہ اپنی رہائش گاہ پر آنےوالے پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔چودھری اسلم گل نے نواز شریف ک ملک واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بھلا کر بروقت الیکشن کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکھٹا ہونا ہو گا۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو شروع دن سے عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔