لاہورر ( نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام 20 ویں جے کیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ امتحان صوبہ بھر کے تمام طبی اداروں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید اکرم کا امتحانی مراکز کا دورہ۔پروفیسر جاوید اکرم نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ہارون حامد اور دیگر کے ہمراہ ہالز کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یہ امتحان وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور اور جنوبی پنجاب ملتان سینٹر میں امیدواران کی تعداد اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بیک وقت منعقد کیا گیا۔
کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام جے کیٹ امتحان کا انعقاد
Oct 09, 2023