طاہر محمود شیخ کی گریڈ 20میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ترقی

لاہور (نیوز رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) کے ڈائریکٹر (پبلک ریلیشنز) طاہر محمود شیخ کو گریڈ19سے گریڈ 20میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ترقی دےدی گئی۔فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اطہر ایوب چوہدری نے ان کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔طاہرمحمود شیخ عرصہ 20 سال سے فیسکو میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن کے پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے پروفیشنلز کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ طاہر شیخ ابلاغیات میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں اور آٹھ سال تک مختلف قومی اخبارات اور جرائد میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن