مخدوش ملکی حالات ،بے ےقینی ،لوگوں میں مایوسی پھیل چکی:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مخدوش ملکی حالات اور بے ےقینی کی سیاسی صورت حال کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جلد ازجلد عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ ملک کے اند ر سیاسی و معاشی استحکام آ سکے۔ملک و قوم کے حالات دگر گوں اور حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں کی بدولت معیشت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15یوم میں 7ڈالر فی بیرل تک کم ہو چکی ہے۔حکومت پاکستان بھی عوام کو کم از کم 100روپے فی لیٹر تک کمی کر کے ریلیف فراہم کرے،تاکہ لوگوں کو کچھ سکھ کا سانس میسر ہو۔

ای پیپر دی نیشن